ترکیہ سے مزید 2 طیارے متاثرین سیلاب کیلئے سامان لیکر کراچی پہنچ گئے.
برادر ملک ترکیہ سے مزید 2 طیارے پاکستان کے متاثرین سیلاب کے لئے مدادی سامان لے کر کراچی ایئر پورٹ پر اتر گئے۔ان دونوں طیاروں میں متاثرین سیلاب کے لئے خیمے، کمبل، کھانے پینے کی اشیاء ترکیہ سے کراچی لائی گئی ہیں۔ترکیہ سے اب تک 8 طیارے متاثرین سیلاب کے لئے امدادی سامان لا چکے ہیں۔ ان 8 طیاروں کے ذریعے ترکیہ سے اب تک 90 ٹن امدادی سامان متاثرین سیلاب کے لئے کراچی لایا جا چکا ہے۔