ایشیا کپ کے ناک آؤٹ میچ میں بنگلادیش کی سری لنکا کیخلاف بیٹنگ جاری
سری لنکا اور بنگلادیش کو اپنے پہلے گروپ میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ میچ دونوں ٹیمیوں کے لیے اہم ہے کیوں کہ جیتنے والی ٹیم سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کا ایشیا کپ 2022 کا سفر ختم ہوجائے گا۔واضح رہے کہ ایشیا کپ میں 6 بہترین ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان گروپ اے میں بھارت اور ہانگ کانگ کے ساتھ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا ،افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔دونوں گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جس کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا۔