چار لوگوں نے بند کمرے میں مجھے نااہل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے: عمران خان
سرگودھا: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چار لوگوں نے بند کمرے میں بیٹھ کر سازش کی اور پھر مجھے نااہل کروانے کا منصوبہ بنایا۔سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں نے ایک ٹیپ ریکارڈ کر کے رکھوادی ہے جس میں اُن چار لوگوں کے نام ہیں جنہوں نے میری حکومت کے خلاف سازش کی اور نااہل کرنے کا منصوبہ بنایا۔عمران خان نے کہا کہ اگر مجھے کچھ ہوگیا تو وہ ٹیپ عوام کے سامنے آئے گی اور پھر عوام اُن چاروں لوگوں کو نہیں چھوڑیں گے۔