ایشیا کپ: بنگلادیش کو شکست دیکر سری لنکا سپر فور مرحلے میں پہنچ گیا
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ بی کے اہم میچ میں سری لنکا نے دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلادیش کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر سپر فور مرحلے میں جگہ بنالی۔بنگلادیش کا 184 رنز کا ہدف سری لنکا نے 8 وکٹ کے نقصان پر آخری اوور میں پورا کیا۔کوشل مینڈس 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شانکا نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ناک آؤٹ میچ کیلئے سری لنکن ٹیم میں ایک جبکہ بنگلادیش کی جانب سے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئیں۔