صدر مملکت کی جانی خیل میں فوجی قافلے پر خودکش حملے کی مذمت

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے جانی خیل میں فوجی قافلے پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرمملکت نے خودکش حملے میں قیمتی جانی نقصان پررنج وغم کا اظہارکیا ہے۔ اس حوالے سے عارف علوی نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اعادہ کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہادرسکیورٹی فورسزکیساتھ کھڑی ہے،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کوششیں جاری رہیں گی۔ صدرمملکت نے شہدا کو وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پرخراج عقیدت پیش کیا۔ اورشہدا کیلئے بلندی درجات کی دعا، لواحقین سے اظہار تعزیت اورصبر کیلئے دعا کی۔