لاہور ہائیکورٹ کا ایک گھنٹے میں پرویزالٰہی کو پیش کرنے کا حکم
لاہورہائیکورٹ نے پرویزالٰہی کی نیب گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران نیب کو ایک گھنٹے میں سابق وزیراعلیٰ کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ گرفتاری کے خلاف پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت جسٹس امجد رفیق کر رہے ہیں ۔عدالتی حکم کے باوجود پرویز الہی کو آج عدالت کے روبرو پیش نہیں کیا گیا۔عدالت نے نیب پراسکیوٹر سے استفسارکیا کہ بتائیے پرویز الہی کدھر ہیںَ؟ انہیں کیوں عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔جسٹس امجد رفیق نے کہا کہ اگرآپ نے پرویز الٰہی کو پیش نہ کیا تو ڈی جی نیب کےوارنٹ گرفتاری جاری کروں گا۔ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ہم پرویزالٰہی کوپیش کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اگرعدالت تمام ذمہ داری خود لیتی ہے تو ہمیں اعتراض نہیں۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ ہائیکورٹ کونیچا دیکھانے کی کوشش کررہے ہیں،یہ ادارہ آئین کیلئےبناہے اور آپ آئین کا مذاق اڑارہےہیں۔