پشاور میں بی آر ٹی سروس عارضی طور پربند
پشاور میں بی آر ٹی سروس کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔ترجمان بی آر ٹی ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی کے آئی ٹی سسٹم کو اپ ڈیٹ کیا گیا جبکہ کوریڈور میں مرمتی کام کیا گیا جس کے باعث بی آر ٹی کی تمام سروس کوریڈور اور تمام فیڈرز روٹس پر سروس بند کی گئی ۔