ایشیا کپ2023: بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیمیں آج پاکستان پہنچیں گی۔

ایشیا کپ 2023 میں شرکت کے لیے بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیمیں آج پاکستان پہنچ رہی ہیں۔ دونوں ٹیمیں چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے لاہور پہنچیں گی۔ واضح رہے کہ افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ 3 ستمبر کو شیڈول ہے۔ افغانستان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش سے ٹکرانے سے پہلے آج سے ٹریننگ کرے گی۔