تیل کی قیمتوں میں اضافہ ،پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھ گئے
تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ مالکان نے کرائے بڑھادیئے ۔ انٹرسٹی کرایوں میں دو سو روپے تک اضافہ کردیا گیا۔ شہر میں چلنے والے رکشوں اور ویگنوں کے کرائے میں بیس روپے تک اضافہ ہوگیا۔لاہور سے اوکاڑہ ،لیہ ،گوجرانوالہ ،،عارفوالہ فیصل آباد جانیوالی ٹرانسپورٹ کے کرائے سو روپے تک بڑھائے گئے ۔ ملتان ،اسلام آباد اور کراچی جانیوالی ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے کرایوں میں 200 روپے تک اضافہ کیا ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد صرف کرایہ ہی نہیں مہنگائی کا طوفان عام آدمی کے معمولات زندگی کو خاصہ متاثر کرتا ہے۔ خیال رہے نگران حکومت نے دوسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 305 روپے 36 پیسے ہوگئی ۔