معاون خصوصی مشعال ملک کا عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش

حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ ووزیراعظم کی معاون خصوصی مشعال ملک نے عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ معاون خصوصی مشعال ملک نے تحریک آزادی کشمیر کے ممتاز رہنما سید علی گیلانی کی دوسری برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ان کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے، ہمارے حوصلے بلند ہیں۔حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ مظالم کے باوجود بھارت کشمیر کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکا۔