نواز شریف پاکستان کی موجودہ معاشی و سیاسی صورتحال پر پریشان ہیں: کامران ٹیسوری
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی کی گرفتاری عدالتی معاملہ ہے، میاں نواز شریف پاکستان کی موجودہ معاشی و سیاسی صورتحال پر پریشان ہیں۔
لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ نواز شریف کا کہنا تھا کہ 2017ء میں جب ان کی حکومت تھی بجلی کا بل 15 سو سے 2 ہزار آتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ملاقات میں ملک کی معاشی اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی، نواز شریف کی واپسی کا فیصلہ ان کی پارٹی مسلم لیگ ن کرے گی۔