مہمند ايجنسی کی تحصيل بائيزئی ميں شدت پسندوں کے حملے، پانچ سکيورٹی اہلکار جاں بحق اور سات لاپتہ
سرکاری ذرائع کے مطابق تحصيل بائيزئی ميں افغان سرحدی چيک پوسٹ اولائی پر علی الصبح شدت پسندوں نے حملہ کرديا. شدت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پانچ سکيورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے. سکيورٹی فورسز کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہوگئے۔ جھڑپ کے دوران سات سکیورٹی اہلکار لاپتہ بھی ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔