صدر آصف علی زرداری رواں ماہ نجی دورےپربھارت جائیں گے۔

ایوان صدر کیجانب جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری رواں ماہ آٹھ اپریل کو نجی دورے پر بھارت جائیں گے۔اپنے دورے کےدوران صدر زرداری حضرت خواجہ غریب نوازکے مزار پر حاضری دینگے۔ایوان صدرکےمطابق صدرآصف علی زرداری نے بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کیجانب سےظہرانے کی دعوت قبول کرلی ہےاوروہ بھارتی وزریراعظم کےساتھ نئ دہلی میں ظہرانہ بھی کریں گے۔اپناایک روزہ دورےکےبعدصدرآٹھ اپریل کوہی واپس آجائیں گے۔ واضح رہے کہ دوہزارپانچ کےبعد کسی پاکستانی سربراہ مملکت کا بھارت کا یہ پہلا دورہ ہے۔