عوامی احتجاج پر حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ، اعلان وزیر پٹرلیم ڈاکٹرعاصم آج پریس کانفرنس میں کریں گے۔

وزارت پٹروليم کے ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری کی ہدایت پر حکومت نے پٹروليم مصنوعات کی قيمتوں ميں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پيٹرول پر ڈيڑھ سے دو روپے کمی کا امکان ہے جبکہ ہائی اسپيڈ ڈيزل میں تین سے چار روپے فی لٹرکمی متوقع ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین آج پریس کانفرنس میں کریں گے۔ واضح رہے کہ اکتیس مارچ کوحکومت نے عوام پرپٹرول بم گرایاتھا جس کے بعد پٹرول کی قیمت 8 روپے اضافےکیساتھ 105 روپے 68 پیسے اورڈیزل کی نئی قیمت 108 روپے 16 پیسے فی لیٹر ہوگئی،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرعوام،تاجربرادری حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیوایم اوراپوزیشن جماعتوں ،ٹرانسپورٹرزکی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا