جاں بحق ہونےوالےطالب علم کے خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیاجائےگا: شہباز شریف
لاہور کے علاقے کیولری گراؤنڈ میں گذشہ رات دو گاڑیوں میں تصادم کے بعد نشہ میں دھت ڈارئیور کی فائرنگ سے 17سالہ راہ گیر زین جاں بحق ہوگئے تھے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جاں بحق ہونے والے زین کے اہلخانہ اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم سمیت چھ افراد اور گاڑی کو قبصہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی تھی، پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے طالبعلم کے قتل کا نوٹس لے لیا،وزیراعلی کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونےوالےطالب علم کے خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیاجائےگا،انہوں نے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کرتے ہوئےواقعےمیں ملوث ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ ملزموں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ لواحقین نے لاہورمیں اپنےطالب علم زین کے قتل کے واقعے کے خلاف احتجاج کیا، اس موقع پر مقتول زین کے غم میں نڈھال والدہ کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعلی پنجاب سے انصاف کی اپیل کرتی ہیں ان کا کہنا تھا کہ زین ان کا واحد سہارا تھا، لیکن اب اسے بھی چھین لیا گیا ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقتول طالب علم زین کے ماموں نے کہا کہ وہ مہذب لوگوں کی طرح احتجاج کررہے ہیں،لیکن اب بالواسطہ ان پر دباؤ بڑھایا جارہا ہے،،سابق وزیرمملکت صدیق کانجو کے بیٹے نے خوف و حراس پھیلایا ہوا ہے، جبکہ وہ حکومت سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کے جنازے کب تک اٹھاتے رہیں گے،