عالمی بینک کی مدد سے پنجاب میں ہر سال پانچ لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند بنائیں گے: شہبازشریف
عالمی بینک کےوفد کی وزیراعلی پنجاب شہبازشریف سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، تعلیم، صحت، توانائی، سکل ڈویلپمنٹ اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا پاکستان اورعالمی بینک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی کوشش کررہےہیں،عالمی بینک پنجاب میں تعلیم، صحت،سکل ڈویلپمنٹ اور توانائی کے منصوبوں میں بھر پور تعاون کر رہاہے،انکا کہنا تھا کہ پنجاب میں گیس سےچھتیس سو میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے لگانے کا فیصلہ کیاگیاہےجس میں بارہ سومیگا واٹ پنجاب جبکہ چوبیس سو میگا واٹ وفاقی حکومت کے تعاون سے مکمل ہوگا،وزیراعلی نےبتایا کہ عالمی بینک کے تعاون سے لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا منصوبہ جون میں مکمل ہو جائے گا۔