سری لنکن بلائنڈ کرکٹ ٹیم غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے کولمبو سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی تو پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے کونسل کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ مہمان کھلاڑیوں کا استقبال کیا،کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف پر مشتمل اٹھارہ رکنی ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل لےجایا گیا۔سری لنکن بلائنڈ کرکٹ ٹیم اپنے دس روزہ دورے کے دوران تین ٹی ٹوئنٹی اورتین ون ڈے میچ کھیلے گی۔ میچ لاہور، فیصل آباد اورگوجرانوالہ میں کھیلے جائیں گے۔ سری لنکن مہمان ٹیم آٹھ سال کے طویل وقفے کے بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے
سید سلطان شاہ کے مطابق سری لنکن بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے دورے سے پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے آئے گا اور ہم مہمان کھلاڑیوں کو بہترین سکیورٹی فراہم کرینگے تاکہ دیگرملکوں کے کھلاڑی اورٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کرنےمیں خوشی محسوس کرینگے۔
بلائنڈ کرکٹ ٹیم6میچوں پرمشتملT20اورون ڈے سیریزکھیلنےکےلئے8سالوں کےطویل وقفےکےبعد پاکستان پہنچ گئی
Apr 02, 2016 | 15:13