بنگلا دیش اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے پر راضی ہوگیا، چیئرمین کرکٹ بورڈ شہریارخان
کولمبو میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اور سری لنکا کرکٹ کے سربراہان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہریارخان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش اپنی ہائی پرفارمنس ٹیم پاکستان بھیجنے کیلئے تیار ہے جو کہ پاکستان میں کرکٹ بحالی کی جانب ایک بڑا قدم ہے، کرکٹ ٹیم پاکستان کی ہائی پرفارمنس ٹیم کے ساتھ میچز کھیلے گی، امکان ہے ٹیم رواں سال جولائی میں دورہ کرے گی تاہم ابھی تاریخوں کو فائنلائز کیا جانا باقی ہے، اس سے قبل بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ناظم الحسن نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بنگلادیش اپنی جونیئر ٹیم کو پاکستان بھیجے گا