کراچی کے علاقے لیاقت آباد کے رہائشی کے بند گھر کو دیکھ کر چوروں نے صفایا کر دیا،
شہرے قائد میں اسٹریٹ کرائم کا جن قابو نا ہوسکا اب گھروں میں چوریاں ہونے لگیں، لیاقت آباد تھانے کی حدود میں مسجد رضوان کے قریب نامعلوم ملزمان نے گھر کا صفایا کر دیا، چوری اس وقت ہوئی جب گھر والے عزیز واقارب سے ملنے گئے ہوئے تھے۔ متاثرہ فیملی نے بلڈنگ میں موجود دیگر رہائشی افراد کو شک کی بنیاد پر شامل تفتیش کا مطالبہ کر دیا، اہلخانہ کے مطابق چور گھر سے پانچ لاکھ روپے نقد اور لاکھوں روپے مالیت کا سونا لے اڑے، ملزمان نے تمام الماریوں کا سامان نکال کر باہر پھنک دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔