ناکارہ چینی خلائی سٹیشن زمین کے مدار میں داخل ہوگیا

Apr 02, 2018 | 07:21

تیانگونگ ایک نامی یہ مصنوعی سیارہ چین کے پرعزم خلائی پروگرام کا حصہ تھا اور دو ہزار بائیس میں ایک انسان بردار سٹیشن قائم کرنے کے منصوبے کی پہلی کڑی ہے،،اسے دو ہزار گیارہ میں مدار میں چھوڑا گیا تھا اور پانچ سال تک اپنا مشن مکمل کر کے اسے واپس زمین پر گرنا تھا۔چین نے دو ہزار سولہ میں تصدیق کی تھی کہ اس کا تیانگونگ ایک سے رابطہ منقطع اور کنٹرول ختم ہو گیا ہے اور سیارہ زمین کی طرف آ رہا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ سیارے کا بیشتر حصہ فضا میں جل کر تباہ ہو جائے گا، البتہ کچھ ملبہ زمین پر بھی گر سکتا ہے

مزیدخبریں