لاہور میں پتنگ بازی کا سلسلہ نہ رک سکا قاتل ڈور نے معصوم بچی سمیت 2 افراد کو شدید زخمی کر دیا
لاہور میں پنجاب حکومت کی سختی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ نہ رک سکا، اسلام پورہ میں پانچ سالہ بچی ڈور پھر نے سے زخمی ہوگئی،، معصوم
بچی والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی، اچانک گلے میں ڈور پھر گئی جس سے وہ اور اس کا والد دونوں زخمی ہوگئے، اسلام پورہ میں ہی ڈور پھرنے سے ایک اور شخص زخمی ہوگیا، وقاص بھی موٹر سائیکل پر جا رہا تھا اچانک ڈور پھر گئی، زخمیوں کو فوری ہسپتال لے جایا گیا جہاں تینوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ، پولیس نے پنگ بازوں کے خلاف رات پر کریک ڈاؤن جاری رکھا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی