امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام کی ہلاکت کے خلاف احتجاج جاری ہے
امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام کی ہلاکت کے خلاف احتجاج جاری ہے،، احتجاج میں ہزاروں سیاہ فام اور متعدد قومیتوں کے لوگوں نے شرکت کی،، مظاہرین میں باسکٹ بال کے سابق کھلاڑی میٹ بارنز بھی شامل تھے،، مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر پولیس گردی بند کرو اورعوام کی طاقت جیسے نعرے درج تھے،، مظاہرین نے امریکی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کی،،
یاد رہے کہ بائیس سالہ سٹیفن کلارک کو اٹھارہ مارچ کی رات پولیس نے نشانہ بنایا،، پولیس کا کہنا تھا کہ وہ مسلح ہے جبکہ وہ نہتا تھا۔