ظالم فوج نے غزہ پٹی میں احتجاج کرنے والے 17فلسطینیوں کو شہید کر دیا جبکہ ہزاروں زخمی
فلسطین میں صیہونی افواج کے مظالم جاری ہیں،، ظالم فوج کے تازہ حملے میں احتجاج کرنے والے درجنوں فلسطینی شہید جبکہ ہزاروں زخمی ہوگئے ،،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک ہنگامی اجلاس میں غزہ اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر پیش آنے والے خونریز واقعات کا جائزہ لیا گیا،، عالمی ادارے کے سربراہ انتونیو گوٹرس نے فلسطینیوں کی شہادت کا باعث بننے والے واقعات کی شفاف اورغیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا،، ادھر پاکستان ، ترکی سمیت دیگر اسلامی ممالک نے بھی اسرائیلی حکومت کے اس غیرانسانی حملے کی شدید مذمت کی ،، ترک صدر طیب اردگان نے اسرائیل کو دہشتگرد ریاست قرار دے دیا،، کہتے ہیں کہ ہم دہشت گردوں سے لڑرہے ہیں،،
یاد ہے کہ غزہ اور اسرائیل کے درمیان 65 کلومیٹر طویل سرحد پر جمعے کے دن سے ہزاروں فلسطینی واپسی کے لیے مارچ نامی احتجاج کے لیے جمع ہیں،، ان مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کی گئی اسرائیلی کارروائی میں درجنوں فلسطینی شہید جبکہ1400 سے زائد زخمی ہوئے،،واضح رہے کہ فلسطینیوں کے ان مظاہروں کا سلسلہ مئی کے وسط تک جاری رہے گا،،