کالی آندھی سیریز میں کم بیک کرنے کیلئے دوسرے ٹی ٹونٹی میں آج شاہینوں سے ٹکرائے گی
کل کی طرح آج بھی ہوگی نیشنل سٹیڈٰیم کراچی میں چوکوں چھکوں کی بارش، گلیاں اڑیں گی اور میدان پھر سجے گا، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی آج شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، مہمان ٹیم دوسرا میچ جیت کرسیریز میں واپسی کیلئے پرعزم ہے، جیسن محمد کہتے ہیں تھکاوٹ کو ہار کی وجہ نہیں بنائیں گے، آج کے میچ میں ٹیم کم بیک کریگی، پاکستان میں کرکٹ کی واپسی پر خوش ہیں،
اپریل دوہزار گیارہ سے اب تک پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان گیارہ ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گئے ہیں،،، آٹھ میں شاہین جبکہ تین میں کالی آندھی فاتح رہی، قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں پوری ٹٰیم اچھی فارم میں ہے، دوسرا ٹی ٹونٹی جیت کر سیریز اپنے نام کرینگے،،
دوسرا ٹی ٹونٹی میچ آج ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا،،، شائقین بھی پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر خوش ہیں،، شہریوں کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں کو بھرپور سپورٹ کرینگے،، ویسٹ انڈیز جیتے یا شاہین لیکن جیت پاکستان کی ہوگی