تاریخی انداز میں بنی اس گھڑی کا نام سٹیم پنک واچ رکھا گیا
جاپان میں ایک انجینئر فِرسک پی نےکلائی پر باندھنےوالی انوکھی گھڑی تیار کی ہے جو شاید ہی کوئی استعمال کرے تاہم اسے حیرت انگیز ایجاد مانا جا رہا ہے۔ اس گھڑی کو سوشل میڈیا پر خاصا پسند کیا گیا ۔ اس گھڑی کی تیاری میں تھری ڈی ٹیکنالوجی کا بڑی مہارت سے استعمال کیا گیا ہے۔فِرسک پی منفرد گھڑیاں بنانے کے لحاظ سے مشہورہیں۔گھڑیوں کے ڈیزائن میں اس وقت کی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہیں جب دنیا میں بھاپ کے انجن چلا کرتے تھے۔ ایسی منفردگھڑیوں کو قدیم انداز میں تیار کرنا بڑا چیلنج ہے۔