معروف بھارتی نیوز اینکر نے خودکشی کرلی۔

Apr 02, 2018 | 16:38

بھارتی تیلگو نیوزچینل کی نامور نیوز اینکر رادھیکا ریڈی نے پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے تیلگو نیوز چینل وی6 ٹی وی کی معروف نیوز اینکر نے حیدر آباد کے علاقے کوکت پالے میں پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ پولیس کو رادھیکا کے بیگ سے ایک تحریر بھی ملی ہے جس میں لکھا ہے کہ وہ شدید پریشانی کاشکار تھیں جس کے باعث وہ اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے جارہی ہیں، اس کے پیچھے اور کوئی وجہ نہیں ہے، میرا دماغ میرا دشمن ہے۔کوکت پالے پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر وی پرسنا کمار کا کہنا ہے کہ رادھیکا گزشتہ روز 10بج کر 40منٹ پر اپنے گھر آئیں اور اپنی بلڈنگ کی سب سے اوپری منزل پر چڑھ کر چھلانگ لگادی۔ رادھیکا کو سر میں شدید چوٹیں آئی تھیں اورگرنے کے باعث ان کے پاں میں فریکچر ہوگیا تھا۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ رادھیکا اور ان کے شوہر کے درمیان 6 ماہ قبل علیحدگی ہوگئی تھی جس کے بعد وہ اپنے 14سالہ ذہنی معذور بیٹے کے ہمراہ اپنے والدین کے ساتھ رہ رہی تھیں۔رادھیکا کے والد کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ رات اپنی بیٹی کی گھر واپسی کے منتظرتھے، جب انہیں تقریبا ساڑھے دس بجے گھر کے باہر شور سنائی دیا جب وہ باہر دیکھنے گئے تو انہیں معلوم ہوا کہ ان کی بیٹی نے بلڈنگ سے چھلانگ لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔

مزیدخبریں