آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکا کی قائم مقام نائب سیکریٹری خارجہ ایلس ویلز کی ملاقات
امریکا کی قائم مقام نائب سیکریٹری خارجہ ایلس ویلز نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی،،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،آرمی چیف نے افغانستان میں دیرپا قیام امن کے عزم کااعادہ کیا،،آرمی چیف نے واضح کیا،،کہ خطے کی دیگر قوتیں بھی امن کے لیے مثبت کردار ادا کریں،اس موقع پر ایلس ویلز کاکہنا تھا،،کہ امریکا خطے میں امن واستحکام کےلیے تمام مثبت اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے،،ملاقات میں دونوں ملکوں کا الزام تراشیوں کی بجائے خطے میں امن کیلئے مثبت تعاون جاری رکھنے پر اتفاق بھی کیا گیا