قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست دے دی،
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاہینوں کی ایک بار پھر اونچی اڑان،، ہوم گراﺅنڈ پر کالی آندھی کو بیاسی رنز کی شکست فاش سے دوچار کردیا،، کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بہترین ثابت ہوا ،، قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر دو سو پانچ رنز بنا کر پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کردیا،، بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 97 رنز سکور کیے،، حسین طلعت نے بھی 63 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی ,شاہینوں کے 206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کالی آندھی ریت کی دیوار ثابت ہوئی،، پوری ٹیم 19 اعشاریہ 2 اوورز میں 123 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی،، پاکستان ٹیم کی جانب سے محمد عامر نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا اور22 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا ئی ،، شاداب خان اور حسین طلعت نے 2، دو ، حسن علی اور محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا,دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بیاسی رنز کی شاندار فتح کے بعد قومی ٹیم کو سیریز میں فیصلہ کن دو صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے،، سیریز کا تیسرا اور آخری میچ بھی نیشنل سٹیڈیم کراچی میں آج کھیلا جائے گا