آصف زرداری، بلاول کا نیب سے مزید 15 روز مہلت مانگنے کا فیصلہ
آصف زرداری اور بلاول نے قومی احتساب بیورو سے مزید پندرہ دن کی مہلت مانگنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں نیب کو خط لکھا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ پارٹی قیادت کے وکیل فاروق نائیک کل نیب کو خط لکھیں گے، خط کے ذریعے مزید 15 روز کی مہلت مانگی جائے گی۔ ذرائع پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت کی مصروفیات کی وجہ سے نیب کے سوالات کے جوابات تیار نہیں کیے جا سکے، خط میں مؤقف اختیار کیا جائے گا کہ سوالات کے جواب دینے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔