پاکستان کپ 2019 آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہورہاہے
پاکستان کپ دوہزارانیس آج (منگل) راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہورہاہے۔ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اورفیڈرل ایریاکی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ٹورنامنٹ کافائنل میچ اس ماہ کی بارہ تاریخ کو کھیلاجائے گا۔