بدعنوان عناصر سے 303 ارب روپے برآمد: جاویداقبال
قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاویداقبال نے کہاہے کہ بدعنوان عناصر سے تین سوتین ارب روپے برآمدکرکے قومی خزانے میں جمع کرادیئے گئے ہیں۔اسلام آباد میں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نیب نے اب تک چھتیس بڑے بدعنوان عناصر کوگرفتارکیاہے اوران کے خلاف مقدمات مختلف احتساب عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔چیئرمین نے بدعنوانی سے متعلق تمام شکایات کاریکارڈکمپیوٹرائزڈکرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے شکایات کوقانون کے مطابق نمٹانے کی بھی ہدایت کی۔