حکومت اگلے ماہ سے ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائی شروع کرے گی:حماداظہر
حکومت کوملک میں چالیس سے پچاس لاکھ ٹیکس نادہندگان کے بارے میں معلومات موصول ہوئی ہیں۔وزیرمملکت نے کہاکہ ٹیکس چوروں کوقانونی کارروائی کاسامنا کرنا ہوگا اورفیڈرل بورڈ آف ریونیو ملک بھرمیں ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے افراد کی جانچ پڑتال کاعمل شروع کرے گا۔ایک اورسوال پرانہوں نے کہاکہ جعلی اکائونٹس رکھنے والوں کے خلاف ایک اورآپریشن بھی شروع کیاجائے گا تاکہ بے نامی اکائونٹس کے رجحان کی حوصلہ شکنی کی جاسکے۔