جمال خاشقجی کے بچوں کو سعودی عرب کی جانب سے بڑی مالی امداد
سعودی عرب میں قتل ہو نے وا لے صحا فی جمال خاشقجی کے بچوں کو سعودی عرب کی جانب سے ہر ماہ ما لی امداد دی جا ئے گی ۔ ذرا ئع کے مطابق صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد ان کے چار بچوں کو ہر ماہ 10ہزار ڈالر کی رقم مالی امدادکے طورپردی جارہی ہے۔ سعودی اہلکاروں کے مطابق جمال خاشقجی کے چار بچوں ،دو بیٹے اور دو بیٹیوں کو اس کے علاوہ جدہ میں 40لاکھ ڈالر کے مکان بھی دئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاہر بچے کو 10ہزار ڈالر اور مکان دئے گئے ہیں اور ہر ماہ 10ہزار ڈالر کی رقم مالی امداد کے طور پر دی جا راہی ہے۔