محمد حسنین کی فٹنس اور فیلڈنگ میں بہتری لانے کی کوششیں
مکی آرتھر محمد حسنین کی فٹنس اور فیلڈنگ میں بہتری لانے کے خواہاں ہیں۔دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال پر پاکستان ٹیم کے ہیڈکوچ نے کہا کہ ایک سال قبل18سالہ شاہین شاہ آفریدی سامنے آئے تھے، اب ان جیسا ایک اور نوجوان پیسر میسرآگیا، محمد حسنین کی رفتار اور ٹیلنٹ کے حوالے سے بڑا پر جوش ہوں۔مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ حسنین نے کبھی پی سی بی کے زیر اہتمام کسی پروگرام میں شرکت نہیں کی،پیسر کی صلاحیتیں نکھارنے کیلیے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے،ان کی فٹنس اور فیلڈنگ میں بہتری لانا ہوگی۔