ورلڈ بینک کی دی گئی امداد میں سے 10 ملین روپے سندھ کو دیئے جائیں گے: نوشین حامد
پارلیمانی سیکریٹری نوشین حامد نے کہا ہے کہ ٹائیگرفورس کے ذریعے لوگوں کے گھروں تک راشن پہنچایا جائے گا،رلڈ بینک کی جانب سے دی گئی امداد میں سے 10 ملین روپے کی امداد سندھ کو دی جائے گی ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے تمام طبی سامان دیگر صوبوں کو سپلائی کر رہا ہے۔نوشین حامد نے بتایا کہ ورلڈ بینک کی جانب سے دی گئی امداد میں سے 10 ملین روپے کی امداد سندھ کو دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ دن بہ دن ملک میں کورنا ٹیسٹنگ میں اضافہ ہورہا ہے، اور اس سلسلے میں صوبوں اور شہروں میں لیب بنائی جا رہی ہیں۔mk