کورونا وباء: اشیاء ضروریہ کی دوکانیں صبح 10بجے سے شام 4بجے تک کھلی رہیں گی۔ ڈپٹی کمشنر نیلم
ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ محمود شاہد نے کہا ہے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومتی احکامات کے مطابق اشیاء ضروریہ کی دوکانیں صبح 10بجے سے شام 4بجے تک کھلی رہیں گی۔ ضلع بھر میں تمام مجسٹریٹس کو احکامات جاری کردے گئے ہیں کہ وہ لوگوں کی جانوں کی حفاظت اور کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل پیرا رہیں۔ انہوں نے کہا شدید مجبوری کی صورت میں جو لوگ گھروں سے باہر نکلیں وہ احتیاطی تدابیر کو ضرور اپنائیں،منہ پر ماسک پہنیں، ہاتھوں پر پلاسٹک گلوز کا استعمال کریں، ایک دوسرے کے ساتھ میل ملاپ بلکل بھی نہ ہو، ہاتھ ملانے، گلے ملنے سے مکمل اجتناب کریں۔انہوں نے کہا لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت کے توسط سے اللہ پاک نے لگا رکھی ہے۔ لہٰذا س ذمہ داری کو پوری کرنے کے لیے لوگوں پر سختیاں بھی کی جارہی ہیں جس پر عوام الناس اپنی بھلائی سمجھ کر یہ سختیاں برداشت کریں۔ اس وقت کورونا وائرس کسی ایک مذہب، ملک یا علاقہ کا مسل? نہیں ہے بلکہ پوری انسانیت اس وبائی مرض سے مقابلہ کررہی ہے۔ جب تک ہم پوری قوم بن کر اس کا مقابلہ نہ کریں گے تو اس سے چٹھکارہ مشکل ہو گا۔انہوں نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ حالات کی سنگینی کو سمجھیں اور عوامی مشکلات، سفری بندشوں اور دیگر احتیاطی تدابیر کی خاطر لوگوں کو گھروں میں محدود ہونے کے باعث اشیاء ضروریہ پر بے جا منافع نہ کمائیں بلکہ اللہ پاک نے تاجروں کو یہ وقت غنیمت کے طور پر دیا ہے کہ وہ عوام الناس کی خدمت کرسکیں۔ اگر تاجروں نے اس مشکل وقت میں لوگوں کی مشکلات کو سمجھ کر خدمت کے جذبہ سے کام کیا تو تاریخ میں اُن کے نام سنہری حروف سے لکھیں جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کے اگر تاجر ان باتوں پر عمل پیرا نہ ہوئے تو مجبورا ہمیں لوگوں کی بہتری کے لیے انتہای سخت اقدامات اٹھانے پڑیں گے اور ایسے عناصر جو اس مشکل وقت میں بھی خد ا خوفی نہیں کریں گے تو اُن کو ہم دنیا میں نشان عبرت بنائیں گے اور خد ا کے ہاں بھی وہ مجر م ہونگے۔