پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2ہزار 291 ہے: ڈاکٹر ظفر مرزا
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن 14 اپریل تک جاری رہےگا،صورتحال پرمسلسل نظررکھےہوئےہیں،عالمی سطح پر10لاکھ کنفرم کیسزہوچکےہیں جبکہ دنیامیں 47ہزارسےزائداموات ہوچکی ہیں، پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2ہزار 291 ہےجبکہ ایک ہزار16افرادمختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں،9افراد وینٹی لیٹر پر ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے،آزاد کشمیر 9،بلوچستان 169،گلگت بلتستان میں 187 کیسز ہیں،اسلام آباد میں 62، کے پی 276 پنجاب میں 845 اور سندھ میں 743 کیسز ہیں،کورونا وائرس کے 107 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ پاکستان میں کورونا وائرس سے 31 اموات ہو چکی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قرنطینہ میں 8ہزار 656 افراد ہیں جن میں سے 5634کے ٹیسٹ ہو چکے ہیں، قرنطینہ میں 80 فیصد مریضوں کی رپورٹ منفی آ ئی