اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس،واپڈا کی بریفنگ
وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت بھاشا ڈیم منصوبے پر ہونے والے جائزہ اجلاس میں واپڈا حکام کا اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بھاشا ڈیم منصوبے پر کام جاری ہے،زمین کی خریداری سمیت مختلف امور پر 99 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں، آئندہ چند دنوں میں ڈیم کی تعمیر کا ادارہ ہے،ڈیم پر تعمیراتی کام کا آغاز رواں سال ہو جائے گا۔ واپڈا حکام کا مزید کہنا تھا کہ ڈیم کے تعمیراتی و دیگر کام پر رواں مالی سال کے دوران 61 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے جبکہ دیامر بھاشا ڈیم کا تعمیراتی کام 2027 میں مکمل ہو گا۔