تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس کل طلب

ترجمان کےمطابق کور کمیٹی اجلاس کاوزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کل شام ہوگا جس میں کورونا وائرس صورتحال اورحکمت عملی پر غور ہوگا۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں ملک میں کورونا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں حکومت نے سی پیک منصوبوں پر کام کھولنے کا فیصلہ کر لیا،علاوہ ازیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعمیراتی انڈسٹری کل سے کھول دی جائے گی،اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان کل انڈسٹری سے متعلق پیکج کا اعلان کریں گے۔وزیر اعظم نے معاشی ٹیم کے ساتھ ریلیف پیکج کے خدوخال پر مشاورت بھی مکمل کرلی ہے۔انڈسٹری سےمتعلق مزدوروں کی آمد ورفت کے لیے صوبوں کو ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔علاوہ ازیں جمعہ اور تراویح سے متعلق صوبوں کو ایڈوائزی جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا،جمعہ اور تراویح سے متعلق مقامی انتظامیہ صورتحال کے پیش نظر فیصلہ کریں گی۔