شفقت محمود کی اساتذہ کو ریگولر تنخواہیں دینے کی ہدایت
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ جواسکول اساتذہ کو تنخواہ نہیں دیں گے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی،تمام نجی اسکولز اساتذہ کو ریگولر تنخواہیں دیں،تنخواہ نہ دینے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔