مریم نواز کی طبیعت میں بہتری، سیاسی مصروفیات شروع کرنے کا فیصلہ
مریم نواز کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہوگئی۔خاندانی ذرائع کے مطابق مریم نواز کے گلے کے درد میں بہتری ہے اور بخار بھی اتر گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز عنقریب سیاسی مصروفیات دوبارہ سے شروع کریں گی۔مریم نواز کا ڈسکہ ری الیکشن کے حوالے سے سینئر لیگی رہنماں سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ مریم نواز نے حمزہ شہباز کو فون کیا اور ڈسکہ میں دوبارہ پولنگ کے حوالے سے گفتگو کی۔مریم نواز نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ن لیگ کے موقف کی جیت ہے ، ڈسکہ الیکشن ہم ہی جیتیں گے، ڈسکہ الیکشن کے حوالے سے موثر حکمت عملی بنانے پر دونوں رہنماں نے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور لیگی رہنما ﺅ ں کی ڈیوٹیز لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔مریم نواز کے گلے کے درد میں بہتری ہے اور بخار بھی اتر گیا ہے.