مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر بھارت سے تجارت نہیں ہوگی: وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر بھارت سے تجارت نہیں ہوگی۔وزیراعظم کی زیر صدارت بھارت سے تجارت کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں بھارت کے ساتھ تجارت بحال نہ کرنے کے فیصلے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ حماد اظہر، وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی، شیریں مزاری اور دیگر شریک ہوئے۔وزیراعظم نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، غلط تاثر جائے گا کہ ہم کشمیر کو نظر انداز کرکے بھارت سے تجارت شروع کریں۔ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دئیے بغیر بھارت کے ساتھ تعلقات نارمل نہیں ہوسکتے۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ بھارت اگر امن کی پیشکش کرے گا تو پاکستان تیار ہے، کشمیر ایک اہم مسئلہ اسے بھول کر آگے نہیں چلا جاسکتا، کشمیر کے حوالے سے نظر ثانی کریں تو دیکھ لیں گے کہ بات آگے چلنی ہے یا نہیں۔