پرویزالٰہی کو ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دینے کافیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پرویزالٰہی کو ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دینے کا سنگل بنچ کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔پرویزالٰہی کوضمنی الیکشن کی اجازت دینے کافیصلہ لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا،حلقے کے ووٹرمحمدارشد نے پی پی 32 سے اجازت ملنے کیخلاف اپیل دائرکی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سنگل بینچ نے قانون کے منافی پرویزالٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی،عدالت پرویزالٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت کو کالعدم قرار دے ۔