مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں ڈبل اضافہ کیا جائے. جناب افتخار رسول سلہریا

أج مورخہ 2 اپریل أل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کا خصوصی اجلاس 390 شادمان دفتر رجسٹرار کواپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی منعقد ہوا اجلاس کی صدارت صدر أیپکا لاہور ڈویژن لاہور جناب افتخار رسول سلہریا صاحب نے کی اجلاس میں لاہور کے تمام محکمہ جات سے ایپکا کے عہدے داران نے شرکت کی جناب افتخار رسول سلہریا نے اپنے خطاب میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ائندہ أنے والے بجٹ میں صوبائی ملازمین کی تنخواہیں ظالمانہ مہنگائی کے تناسب سے بڑھائی جائے مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں ڈبل اضافہ کیا جائے ریٹائرڈ ہونے والے سرکاری ملازمین کی گروپ انشورنس موقع پر ادا کی جائے ایل پی ار اور لیو ان کیشمنٹ میں تبدیلیاں فوری طور پر بند کی جائیں ورنہ سرکاری ملازمین پورے پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں مظاہرے کریں گے . سیکرٹری جنرل ایپکا لاہور ڈویژن لاہور .جناب محمد رضوان صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ اب وقت اگیا ہے اجلاس میں مشترکہ طور پر طے پایا کہ صدر ایپکا جناب حاجی ارشاد احمد چودھری کی ریٹائرمنٹ پر ان کو ان کے شایان شان استقبالیہ دیا جائے گا اور حاجی ارشاد احمد چوہدری صاحب کی خدمات کوتا حیات یاد رکھا جائے گا
جاری کردہ
ڈاکٹر محمد اشرف چودھری
میڈیا کوأرڈینیٹر ایپکا لاہور ڈویژن لاہور