مراد علی شاہ صبح نو بجے آفس پہنچ گئے، وزیراعلٰی نے آتے ہی سندھ سیکریٹریٹ میں سیکریٹریوں کی حاضری معلوم کی
ترجمان وزیراعلٰی کے مطابق وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ صبح نو بجے آفس پہنچے، تو انہوں نے آتے ہی کمشنرز اور ڈی آئی جیز کی موجودگی معلوم کی اور تمام افسران کو عوام سے ملنے کے اوقات مقرر کرنے کی ہدایت کی، وزیراعلٰی سید مراد علی شاہ سے میر ہزار خان بجارانی اور رکن اسمبلی مخدوم رفیق الزمان نے بھی ملاقات کی، وزیراعلٰی نے واٹس اپ پر وزراء سے بھی رابطہ کیا اور انہیں ضروری ہدایات دیں، جبکہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو فون کر کے صوبہ بھر میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، مراد علی شاہ نے میمن گوٹھ میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری کا بھی حکم دیا، وزیراعلٰی نے کہا کہ تھانوں میں انسان دوست ماحول پیدا کیا جائے، اور عوام کے جان ومال کی حفاظت یقینی بنائی جائے، انہوں نے آئی جی کو اسٹریٹ کرائم کی شرح زیرو پر لانے کی ہدایت کی