وسائل کے باوجود پولیس وارداتوں کوروکنے میں ناکام ہوگئی،شہر میں گزشتہ 7 ماہ کے دوران220بچوں کواغوا کیاگی
لاہورمیں گزشتہ سات ماہ کے دوران دو سو بیس بچے اغوا ہوئے،، جس سے والدین پریشان ہیں،،انہوں نے بچوں کے گھروں سے نکلنے پرپابندی لگادی ہے،اس کے باوجود وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہاہے،،دوسری طرف پولیس ملزموں کی گرفتاری میں ناکام نظر آرہی ہے،،جب کہ شہری مبینہ اغوا کاروں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کررہے ہیں،،شہریوں کاکہناہے،،کہ وسائل کے باوجود پولیس اغوا کی وارداتیں روک نہیں پارہی ،،جس سے لوگ احتجاج پر مجبور ہوگئے ہیں،،کیوئیک رسپانس یونٹ،،اور ڈولفن فورس کے قیام سے بھی جرائم کاخاتمہ ہوتا نظرنہیں آرہا،،دوسری طرف سی سی پی او لاہور امین وینس،،ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹرحیدر اشرف اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن سمیت پولیس حکام کادعویٰ ہے ،کہ سات ماہ کے دوران اغوا ہونے والے بچوں میں سے نوے فیصد کو بازیاب کرالیاہے،،جب کہ باقی بچوں کی تلاش جاری ہے،،کیمرہ مین محمد اخلاق کے ساتھ مرزا رمضان بیگ وقت نیوز لاہور،،