اعتزازاحسن کا کہنا ہے کہ وہ چوہدری نثار کے اعصاب پر سوار ہیں، چوہدری نثار کو دن رات انکے ڈراؤنے خواب آتے ہیں
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کی۔ اس موقع پراعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کے اعصاب پر سوار ہیں۔ چوہدری نثار کو دن رات انکے خواب آتے ہیں۔ چوہدری نثار کو پریس کانفرنس کرنے کا بہت شوق ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے ٹی او آرز کے قیام کے حوالے سے متعلقہ کمیٹی کی آٹھ نشستیں ہوچکی ہیں۔ اپوزیشن کی جانب سے لچک دکھانے کے باوجود حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔ جبکہ اس حوالے سے اپوزیشن کو ہی برا بھلا کہا گیا اورتنقید بھی کی گئی۔