8 سے 20 لاکھ روپے لوٹںے والے جیلوں میں ہیں،نیب اربوں کی کرپشن کرنےوالوں کو گرفتار کیوں نہیں کرتا:چیف جسٹس
چیف جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،جسٹس طارق مسعود نےنیب پراسیکیوٹرجنرل سےاستفسار کیا،،کہ شرجیل میمن کانام ای سی ایل میں ڈالا گیا یا نہیں،جس پر
پراسیکیوٹرجنرل نے عدالت کوآگاہ کیا،،کہ شرجیل میمن مفرور ہیں،،وہ ای سی ایل میں نام ڈالنے سے پہلے ہی بیرون ملک چلےگئےتھے،جسٹس طارق مسعود نےکہا،،کہ شرجیل میمن مفرور ہے،،تواس کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی،چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا،،کہ آٹھ سے بیس لاکھ روپے لوٹنے والے جیلوں میں ہیں،،بتایا جائے،،نیب اربوں روپے کی کرپشن کرنے والوں کو گرفتار کیوں نہیں کرتا،،نیب نے ریفرنس دائر کیوں نہیں کیا،عدالت نے اشہتاری کمپنی کے مالک انعام اکبرکو دو ہفتوں کےلیے بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئےسماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی،