پاکستان اورانگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ کل سے برمنگھم کے ایجبسٹن میدان میں کھیلا جائے گا
لارڈز میں شاندار فتح اپنے نام کرنے کے بعد گرین کیپس اولڈ ٹریفورڈ میں تین سو تیس رنز سے شکست کھا گئی تھیں ،،سیریز کا تیسرا اور اہم میچ کل سے برمنگھم کے ایجبیسٹن گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا ،،اگر ایجبیسٹن میں دونوں ٹیموں کے ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے تو انگلش ٹیم اس گراؤنڈ پر پاکستان کیخلاف کوئی ٹیسٹ نہیں ہاری ،،دونوں ٹیموں کے درمیان ہونیوالے سا ت ٹیسٹ میچز میں سے چار انگلینڈ کے نام رہے ہیں انگلینڈ کیخلاف پاکستان کا کم ترین سکور 72 ہے جو قومی ٹیم نے ایجبیسٹن ہی میں دو ہزار نو میں بنایا تھا،،ایجبیسٹن کی وکٹ فاسٹ باؤلرز کیلیے مددگار ہوتی ہے ،،دونوں ٹیموں کیلئے سیریز کا یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،، مصباح الیون ایک بار پھر گوروں کو دھول چٹانے کیلئے پرعزم ہیں ،، جبکہ انگلش ٹیم بھی میچ جیتنے کیلئے بھرپور کوشش کریگی ،، ۔ آل راؤنڈر بین اسٹوکس پنڈلی کی انجری کا شکار ہیں اور وہ برمنگھم ٹیسٹ میں ان ایکشن نہیں ہوں گے۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کہتے ہیں کہ اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ ہارنے پر مایوسی ہوئی۔ ٹیم کو تیسرے ٹیسٹ میں لارڈز والی کارکردگی دہرانا ہو گی