مقبوضہ جموں و کشمیر میں نوجوان کشمیریوں کی شہادت کے بعد حالات کشیدہ ہیں

مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی دہشتگردوں نے مظالم کی انتہا کردی، کشمیریوں پر زمین تنگ کردی گئی، اپنے حق کیلئے آواز بلند کرنے والوں پر گولیوں اور پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہ،، پلوامہ میں مظاہرین پر سیدھی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد چار ہو گئی، گولیوں سے چھلنی ہونے والے متعدد کشمیری ہسپتالوں میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں،
سری نگر سمیت پوری وادی میں حالات بدستور کشیدہ ہیں، بھارتی بربریت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، کئی علاقوں میں بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد مظاہرین زخمی ہوئے مظاہرین نے بھارتی مظالم کے خلاف شدید نعرہ بازی کی کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جولائی کے مہینے میں تینتیس کشمیریوں کو شہید کیا،شہدا میں خواتین بھی شامل ہیں، مظاہروں پر فائرنگ کے دوران پانچ سو سے زائد کشمیری زخمی ہوئے، چوبیس خواتین سے زیادتی ہوئی جبکہ ستتر گھروں کو مسمار کردیا گیا، مقبوضہ وادی میں کشیدگی کے بعد تمام امتحانات ملتوی کر دئیے گئے،، بھارتی فوج نے ہسپتال کیلئے مختص کی گئی زمین پر قبضہ کرلیا،، دوسری طرف بھارتی مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال اور کشمیریوں کے احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔